ملک میں جمہوری عمل کے دس سال مکمل ہونا ایک تاریخی کامیابی ہے

وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کی ریڈیوپاکستان کے میوزک چینل دھنک کے پروگرام میں گفتگو

جمعرات 31 مئی 2018 22:28

ملک میں جمہوری عمل کے دس سال مکمل ہونا ایک تاریخی کامیابی ہے
اسلا م آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 مئی2018ء) وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ ملک میں جمہوری عمل کے دس سال مکمل ہونا ایک تاریخی کامیابی ہے ۔یہ بات انہوں نے آج اسلام آبا دمیں موجودہ حکومت کے آخری روزپاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن کے دورے کے موقع پرریڈیوپاکستان کے میوزک چینل دھنک کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

وزیر اطلاعات نے کہاکہ پاکستان کا ترقی کی راہ پر گامزن رہنا جمہوری عمل کے تسلسل کے ساتھ منسلک ہے۔

(جاری ہے)

مریم اورنگزیب نے بڑے پیمانے پر بنیادی ڈھانچے کی ترقی ،ہائی ویز اور موٹرویز کی تعمیر اورحکومت ، عوام ، مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی اجتماعی کوششوں سے دہشتگردی کی کمرتوڑنے کابھی ذکر کیا وفاقی وزیر نے کہاکہ موجودہ حکومت نے ملک کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کردیاہے اور آئندہ انتخابات کے بعد جوبھی حکومت آئے اسے یہ عمل جاری رکھنا چاہئے ۔ انہوں نے موسیقی کا چینل شروع کرنے پر ریڈیو پاکستان کے کام کی تعریف کی اور کہااس سے ملک بھر سے باصلاحیت افراد کی تلاش میں مددملے گی ۔