بھارت، ٹرک اور بس تصادم، 8افراد ہلاک، 25زخمی

جمعرات 31 مئی 2018 22:57

تلنگانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 مئی2018ء) بھارت میں ٹرک اور بس تصادم کے نتیجے میں 8افراد ہلاک اور 25زخمی ہو گئے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارت میں ٹرک اور بس میں تصادم کے نتیجے میں کم از کم 8افراد ہلاک جب کہ 25زخمی ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ تلنگانہ کے قصبہ کریم نگر میں اس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار ٹرک گاڑی کو ٹیک اور کرتے ہوئے سامنے سے آنیوالی بس سے ٹکراگیا حادثے میں 7افراد ہلاک جبکہ 22زخمی ہوگئے، زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال داخل کردیا گیا حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ہے۔