محلہ فقیر آباد جیل روڈ پر واقع کھلے برساتی نالے کو ڈھانپنے کیلئے اقدمات کیے جائیںگے،ڈاکٹرکلیم اللہ

جمعرات 31 مئی 2018 23:23

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 مئی2018ء) میئرکوئٹہ میٹروپولٹین کارپوریشن ڈاکٹرکلیم اللہ خان نے کہاہے کہ محلہ فقیر آباد جیل روڈ پر واقع کھلے برساتی نالے کو ڈھانپنے اور اس کی دیواروں کو اونچا کرنے کیلئے وہ پی ایس ڈی پی میں شامل اپنے فنڈز سے رقم کی فراہمی کرینگے تاکہ آنے والے دنوں میں انسانی جانوں کے ضیاع اور دیگر کو رو کا جاسکے ۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز محلہ فقیر آباد جیل روڈ ہدہ میں واقع برساتی نالے کا علاقہ کونسلر عبدالطیف کاکڑ ودیگر کے ہمراہ دورہ کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ڈاکٹرکلیم اللہ خان کاکہناتھاکہ انہیں گزشتہ دنوں مذکورہ برساتی نالے میں گر کر جاںبحق ہونے والے 4سالہ بچے احد ولدقاسم خان کے جاںبحق ہونے کا افسوس ہے اس سلسلے میں ان کی توجہ علاقہ کونسلر عبدالطیف کاکڑ نے مبذول کرائی جس پرانہوں نے مذکورہ نالے کا خود معائنہ کرنے کا فیصلہ کیا آج یہاں آکر ہمیں احساس ہواہے کہ برساتی نالہ کو ڈھانپنے اور اس کی دیواریں اونچی کرنے کی ضرورت ہے اس سلسلے میں پی ایس ڈی پی میں شامل اپنے فنڈز سے رقم فراہم کروں گا تاکہ برساتی نالے کو ڈھانپا جاسکے اور اس کی دیواریں بھی بلند کی جاسکے اس سے انسانی جانوں کے ضیاع اور دیگر سے بچاجاسکے گاانہوں نے حکام کو اس سلسلے میں فوری اقدامات کی بھی ہدایت کی اورکہاکہ برساتی نالے کی حالت زار اور تعمیر ومرمت کیلئے کوئی لمحہ فروگزاشت نہ کیاجائے اس موقع پر علاقہ کونسلر عبدالطیف کاکڑ نے میئرکوئٹہ کا شکریہ اداکیا اور کہاکہ برساتی نالے کو کور کرنے اور اس کی دیواروں کو اونچا کرنے سے نہ صرف برسات کے موسم میں پانی صحیح گزرسکے گابلکہ یہ مزید بچوں کے سروں پر لٹکتی تلوار نہیں بنے گا۔

(جاری ہے)

ہمیں خوشی ہے کہ میئرکو ئٹہ نے ہماری توجہ مبذول کرانے پر اس مسئلے کا نوٹس لیااور اب اس نالے کی تعمیر ومرمت کی جائے گی ۔ہاد رہے کہ مذکورہ نالے میں گزشتہ ہفتے 4سالہ بچہ احد ولد قاسم گر کر جاںبحق ہوا تھا۔

متعلقہ عنوان :