Live Updates

عمران خان نے یو ٹرن میں پی ایچ ڈی کی ہے ،ْپہلی باردیکھا نگراں وزیر اعلیٰ کا انتخاب بولی کے ذریعے کیا جارہا ہے ،ْ امیر مقام

کمیشن بنایا جائے کہ پختونخوا کے نگراں وزیر اعلیٰ کا انتخاب کیسے کیا گیا ،ْ پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صوبائی صدر کی میڈیا سے بات چیت بجلی،گیس اور سڑکوں کے منصوبوں پر تیزی کے ساتھ کام جاری ہے جس کے نتیجے میں عوامی مشکلات کا خاتمہ ہوگا

جمعرات 31 مئی 2018 23:26

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن )کے صوبائی صدر امیر مقام نے کہا ہے کہ عمران خان نے یو ٹرن میں پی ایچ ڈی کی ہے اور پہلی باردیکھا کہ نگراں وزیر اعلیٰ کا انتخاب بولی کے ذریعے کیا جارہا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر مقام کا کہنا تھا کہ کمیشن بنایا جائے کہ پختونخوا کے نگراں وزیر اعلیٰ کا انتخاب کیسے کیا گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بجلی،گیس اور سڑکوں کے منصوبوں پر تیزی کے ساتھ کام جاری ہے جس کے نتیجے میں عوامی مشکلات کا خاتمہ ہوگا۔امیر مقام نے کہا کہ اس وقت بجلی کی ضرورت زیادہ اور پیداوار کم ہے، اگر بجلی پوری ہو تو پھر بھی ملاکنڈڈویژن اور سوات کو تسلسل کے ساتھ بجلی فراہم نہیں کی جاسکتی اس لئے اوورلوڈنگ کی وجہ سے وقتاًفوقتاً لوڈشیڈنگ ہورہی ہے۔انہوں نے کہاکہ گرڈپرکام جاری ہے جس پر3 ارب 20کروڑروپے کی لاگت آئیگی ،ْکام تقریباً مکمل ہے تھوڑابہت کام باقی ہے وہ جلد تکمیل تک پہنچ جائے گا اورایک ماہ بعد عوام اس کے ثمرات سے مستفیدہوں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات