شیخ عمران کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے ،ْ نیب کا خط

جمعرات 31 مئی 2018 23:26

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2018ء) نیب کراچی نے ایم ڈی پی ایس او شیخ عمران الحق کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے ہیڈکوارٹر کو خط لکھ دیا ہے۔ترجمان نیب کے مطابق شیخ عمران الحق کے خلاف کرپشن اور بدعنوانی کی تحقیقات ہورہی ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق خط میں کہا گیا کہ شیخ عمران ملک سے فرار ہونا چاہتے ہیںاس لیے ان کا نام فوری طور پر ای سی ایل میں شامل کیا جائے۔خط میں بتایا گیا کہ عمران الحق کے دور میں ادارے میں بے پناہ کرپشن کی گئی اور اگر شیخ عمران ملک سے فرار ہوگئے تو کیس کی تحقیقات مکمل نہیں ہوسکیں گی۔

متعلقہ عنوان :