وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کا صفدر آباد کے قریب ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار

جمعہ 1 جون 2018 00:20

وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کا صفدر آباد کے قریب ٹریفک حادثے میں قیمتی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جون2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے صفدر آباد کے قریب ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ نے جاںبحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اورتعزیت کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے ہدایت کی کہ زخمی افراد کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔وزیر اعلیٰ نے حادثے کے بارے میں انتظامیہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔