آنجہانی سری دیوی کا بیٹی جھانوی کی ڈیبیو فلم سے متعلق آخری رد عمل سامنے آگیا

آنجہانی سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور کی فلم 20 جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

جمعہ 1 جون 2018 12:01

آنجہانی سری دیوی کا بیٹی جھانوی کی ڈیبیو فلم سے متعلق آخری رد عمل ..
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2018ء) بالی ووڈ کی آنجہانی اداکارہ سری دیوی کا اپنی بیٹی جھانوی کپور کی ڈیبیو فلم سے متعلق آخری ردعمل سامنے آگیا۔بالی ووڈ پر 80 سے 90 کی دہائی میں راج کرنے والی آنجہانی اداکارہ سری دیوی چند ماہ قبل دبئی کے ہوٹل میں ٹب میں ڈوب جانے کے باعث انتقال کرگئی تھیں، اٴْن کی موت کی خبر نے جہاں دنیا بھرمیں موجود ان کے پرستاروں کو افسردہ کیا وہیں ان کا اپنی بیٹی جھانوی کپور کو بڑے پردے پر دیکھنے کا خواب بھی ادھورا رہ گیا تاہم جھانوی کی فلم ’دھڑک‘ کا 25 منٹ کا شوٹ دیکھنے پر سری دیوی نے کیا ردعمل دیا تھا، جھانوی کپور نے اہم انکشاف کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرن جوہر کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ’دھڑک‘ میں بالی ووڈ کی آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپوربالی ووڈ ہیرو شاہد کپور کے بھائی ایشان کھتر کے ہمراہ ڈیبیو کررہی ہیں اور فلم کے حوالے سے جھانوی کپور نے انکشاف کیا کہ ریلیز سے قبل ہی والدہ کو فلم کے کچھ حصے دکھائے گئے تھے جس کو والدہ نے باریک بینی سے دیکھنے کے بعد مجھے کہا کہ ’میرے چہرے پر مسکارا صحیح نہیں لگ رہا اور ضروری نہیں کہ ہر ایک چیز چہرے پر استعمال کی جائے۔

(جاری ہے)

جھانوی نے انکشاف میں کہا کہ والدہ نے 25 منٹ کی ویڈیو دیکھنے کے بعد مجھے مزید کہا تھا کہ فلم کا دوسرا حصہ پہلے حصے سے بالکل مختلف ہے۔واضح رہے کہ کرن جوہر کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ’دھڑک‘ 20 جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

متعلقہ عنوان :