نگران وزیر اعظم جسٹس (ر) ناصر الملک نے نگران وزیر اعظم کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

جمعہ 1 جون 2018 12:24

اسلام آباد ۔ یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2018ء) نگران وزیر اعظم جسٹس (ر) ناصر الملک نے نگران وزیر اعظم کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ اس سلسلہ میں جمعہ کو ایوان صدر میںتقریب حلف برداری منعقد ہوئی۔

(جاری ہے)

صدر مملکت ممنون حسین نے نگران وزیر اعظم جسٹس (ر) ناصر المک سے حلف لیا۔ تقریب میں سبکدوش ہونیوالے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے علاوہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، گورنرز، سابق وزراء اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان بھی موجود تھے۔