مصالحہ جات کی درآمدات میں دس ماہ کے دوران 19فیصد اضافہ

جمعہ جون 13:28

مصالحہ جات کی درآمدات میں دس ماہ کے دوران 19فیصد اضافہ
اسلام آباد ۔ یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جون2018ء) رواں مالی سال کے 10مہینوں میں ملک میں مصالحہ جات کی درآمدات میں تقریباً19فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ادارہ شماریات پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکراپریل 2018 تک پاکستان نے مصالحہ جات کی درآمدات پر136.8ملین ڈالر کازرمبادلہ خرچ کیا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 18.9فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں پاکستان نے مختلف مصالحہ جات کی برآمد پر115.05ملین ڈالر کازرمبادلہ خرچ کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :