معروف کارساز کمپنی سوزوکی نے اپنی گاڑیوں کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ کر لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 1 جون 2018 13:56

معروف کارساز کمپنی سوزوکی نے اپنی گاڑیوں کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم جون 2018ء) : معروف کارساز کمپنی سوزوکی نے اپنی گاڑیوں کی قیمت میں 30 ہزار روپے تک کا اضافہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ سوزوکی کمپنی کی جانب سے گاڑیوں کی قیمت میں اضافہ پاکستانی کرنسی کی قدر میں کمی کے پیش نظر کیاگیا ہے۔ کمپنی کی جانب سے تمام ڈیلرز کو قیمتوں میں اضافے کا نوٹس پہلے سے ہی جاری کر دیا گیا ہے، نوٹس میں کہا گیا کہ قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم جون 2018ء یعنی یوم ھٰذا سے ہو گا۔

کمپنی کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹس میں قیمتوں کے ٹیبل کے نیچے ایک نوٹ درج ہے جس میں کہا گیا کہ قیمتوں میں اضافے کا اطلاق پہلے سے دئے گئے ان آرڈرز پر نہیں ہوگا۔
سوزوکی کمپنی نے تین ماہ قبل بھی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا، قیمتوں میں یہ اضافہ ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سوزوکی کمپنی کی گاڑیوں کی قیمت میں اضافے کے بعد نئی قیمتیں درج ذیل ہیں۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ ڈالر کے مقابلے میں پیسے کی قدر میں کمی کی وجہ سے خام مال اور دیگر اشیا کی درآمدی قیمت میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ اسی وجہ سے گاڑی کو فروخت کرنے سے پہلے اس کے یونٹ کو تشکیل دینے کے لیے اضافی لاگت آتی ہے ، کیونکہ یونٹ کے زیادہ تر اجزا مقامی طور پر پیدا کرنے کی بجائے انہیں درآمد کیا جاتا ہے۔ خیال رہے کہ سوزوکی موٹر کارپوریشن ایک جاپانی ملٹی نیشنل کمپنی ہے۔ 2014ء میں سوزوکی کمپنی کو پروڈکشن کے اعتبار سے گاڑیاں بنانے والی نویں بڑی کمپنی ہونے کا اعزاز حاصل تھا۔ سوزوکی کمپنی کو پاکستان سمیت دنیا کے قریباً دو سو ممالک میں کافی پسند کیا جاتا ہے۔