مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف کی سینیٹر مشاہد الله خان اور ان کے بیٹے ڈاکٹر افنان الله کو کراچی سے الیکشن لڑنے کی ہدایت

جمعہ 1 جون 2018 14:55

مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف کی سینیٹر مشاہد الله خان اور ان کے ..
اسلام آباد ۔ یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2018ء) مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف نے سینیٹر مشاہد الله خان اور ان کے بیٹے ڈاکٹر افنان الله کو کراچی سے الیکشن لڑنے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو مسلم لیگ (ن) کے ذرائع کے مطابق سینیٹر مشاہد الله خان این اے 249 بلدیہ ٹائون کراچی سے الیکشن لڑیں گے جبکہ ان کے صاحبزادے ڈاکٹر افنان الله خان این اے 247 ڈیفنس کلفٹن سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔ این اے 247 سے تحریک انصاف کے ڈاکٹر عارف علوی بھی امیدوار ہیں۔ سینیٹر مشاہد الله خان نے کراچی سے الیکشن لڑنے کی تصدیق کر دی ہے۔