بھارت، ٹریفک حادثہ ، ایک ہی خاندان کے 5 افراد ہلاک

جمعہ 1 جون 2018 16:25

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جون2018ء) بھارت میں ٹریفک حادثے میں کم از کم پانچ افراد ہلاک ہوگئے بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ حادثہ ریاست ہریانہ کے ضلع کیرنال میں اس وقت پیش آیا جب ایک کارسا سے آنے والی گاڑی سے ٹکرا گئی ۔

(جاری ہے)

حادثے میں ایک ہی خاندنا کے پانچ افراد موقع پرہلاک ہو گئے ۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ ۔