چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلوے آفتاب اکبر کا لاہور ریلوے سٹیشن کا تفصیلی دورہ

جمعہ 1 جون 2018 16:53

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2018ء) چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلوے آفتاب اکبر نے لاہور ریلوے سٹیشن کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلوے لاہور ڈویژن محمد سفیان سرفراز ڈوگر، مینجنگ ڈائریکٹر سٹیشنز شاہ رخ افشار، سی پیک ٹیم لیڈر پاکستان اشفاق خٹک، چیف انجینئر نثار میمن، ڈپٹی ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلوے لاہور سید علی رضوان رضوی اور ریلوے لاہور ڈویژن کے تمام شعبوں کے سربراہان بھی سی ای او پاکستان ریلوے کے ہمراہ موجود تھے۔

ڈی ایس ریلوے لاہور نے سی ای او پاکستان ریلوے کو سٹیشن کے انتظامی امور کے متعلق مکمل بریفنگ دی اور تمام پلیٹ فارمز کا دورہ کروایا۔ سی ای او پاکستان ریلوے نے سٹیشن کی عمارت کی رینوویشن اور جدید سہولتوں کے ساتھ ویٹنگ روم/فیملی ہال بنانے کے احکامات جاری کیئے۔

(جاری ہے)

مذید براں سٹیشن پر مسافروں کیلئے دستیاب سہولیات کا جائزہ لیتے ہوئے سی ای او پاکستان ریلوے کا کہنا تھا کہ مسافروں کیلئے میعاری سہولیات پاکستان ریلوے کی اولین ترجیح ہے۔

سی ای او پاکستان ریلوے نے سٹیشن پر دستیاب صفائی کا میعار، مسافروں کے بیھٹنیکیلئے نئے خوبصورت بنچ، ٹھنڈے پانی کا انتظام، نئے انڈسٹریل فینز، فری موبائل چارجنگ پوائنٹس اور مسافروں کی سہولت کیلئے کئے گئے اقدامات کی تعریف کی اور مزید بہتری کے لئے ہدایات جاری کیں۔