کیچ کی قومی اسمبلی کی نشست این اے 271 میں سیاسی سرگرمیوں کا آغاز،

سخت مقابلے کی توقع عام انتخابات کے اعلان کے بعد مکران کی اہم سیاسی شخصیت کا این اے 271 میں الیکشن لڑنے کا فیصلہ

جمعہ 1 جون 2018 16:54

پسنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2018ء) کیچ کی قومی اسمبلی کی نشست این اے 271 میں سیاسی سرگرمیوں کا آغاز، سخت مقابلے کی توقع۔ نئے عام انتخابات کے اعلان ہونے کے بعد مکران کے اہم سیاسی شخصیت کا این اے 271 میں الیکشن لڑنے کا فیصلہ۔ یاد رہے حالیہ حلقہ بندیوں میں کیچ ضلع کو الگ قومی اسمبلی کی نشست ملا ہے۔ اس سے پہلے کیچ کم گوادر ایک قومی اسمبلی کی نشست پر مشتمل تھا۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس مرتبہ مکران کے سابق بیوروکریٹ اور دانشور جان محمد دشتی، سابق وفاقی وزیر زبیدہ جلال، منظور گچکی، اسلم بلیدی سمیت کئی اور امیدوار اس نشست پر الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرچکے ہیں۔ جبکہ اب تک نیشنل پارٹی اور بی این پی عوامی کی جانب سے کیچ کی قومی اسمبلی کی نشست پر امیدواروں کا اعلان نہیں ہوا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مذہبی جماعتیں بھی اپنے امیدوار کھڑا کریں گے۔

قومی اسمبلی کی یہ نشست اس لئے اہمیت اختیار کرگیا ہیکہ مکران کی اہم سیاسی شخصیت نے اس نشست پر الیکشن لڑنے کا عندیہ دیا ہے۔ یہ بھی امکان ہے کہ آنے والے دنوں میں سیاسی پارٹیوں کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی صورت میں یہاں سیاسی تبدیلی کے امکانات ہوسکتے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حلقے میں کانٹے دار مقابلے کا امکان ہوگا۔