انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے،نگران وزیراعظم

شفاف انتخابات کا انعقاد میری اولین ترجیح ہے،میں نے کام شروع کردیا ہے، وفاقی کابینہ کے ارکان کی تعداد کم ہوگی،نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصرالملک کی صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو

جمعہ 1 جون 2018 18:10

انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے،نگران وزیراعظم
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جون2018ء) نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصرالملک نے کہا ہے کہ انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے، شفاف انتخابات کا انعقاد میری اولین ترجیح ہے،میں نے کام شروع کردیا ہے، وفاقی کابینہ کے ارکان کی تعداد کم ہوگی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو حلف اٹھانے کی تقریب کے بعد صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے نگران وزیراعظم ناصرالملک نے کہا شفاف انتخابات کا انعقاد ان کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے،انہوں نے کہا میں دئیے گئے مینڈیٹ کے مطابق کام کروں گا۔ناصر الملک نے کہاکہ آج اس عہدے پر میرا پہلا دن ہے اور میں نے ابھی سے کام شروع کردیا ہے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ وفاقی کابینہ کے ارکان کی تعداد کم ہوگی۔نگران وزیراعظم نے سبکدوش وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کیلئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔