دریائوں کی آبی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے محکمہ آبپاشی کو ہدایات جاری

جمعہ 1 جون 2018 19:26

سرگودھا۔یکم جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2018ء) گرمی کی شدت میں اضافے سے گلیشیئر پگھلنے کے بعد دریائوں کی آبی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے محکمہ آبپاشی کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں ، ذرائع کے مطابق دریائوں میں گرمی کی شدت کی وجہ سے گلیشیئر پگھلنے کے باعث پانی کے بہائو میں تیزی آسکتی ہے اس لئے دریائوں میں آبی ذخیروں کا اندازہ لگانے کیلئے محکمہ آبپاشی نے کام شروع کردیا ہے، دوسری طرف برسات کے موسم میں سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے برساتی نالوں کی صفائی کیلئے بھی ہدایات جاری کردی گئی ہیں تاکہ سیلاب کی صورت میں کم سے کم جانی و مالی نقصان ہو۔