بروقت اور شفاف انداز میں انتخابات کا انعقاد آئینی تقاضا ہے،فواد چوہدری

جمعہ 1 جون 2018 19:29

بروقت اور شفاف انداز میں انتخابات کا انعقاد آئینی تقاضا ہے،فواد چوہدری
اسلام آباد ۔ یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بروقت اور شفاف انداز میں انتخابات کا انعقاد آئینی تقاضا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو اپنے بیان میں انہوں نے چیف جسٹس میاںثاقب نثار کے بیان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس نے اپنے بیان کے ذریعے قوم کی رہنمائی کا فریضہ سرانجام دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات کے بروقت انعقاد کے حوالہ سے کسی قسم کے ابہام کی گنجائش نہیں