کھڈکوچہ میں تیل سپلائی کرنے والے فیلڈگاڑی کو حادثہ ڈرائیور زخمی

جمعہ 1 جون 2018 20:14

مستونگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2018ء) کھڈکوچہ میں تیل سپلائی کرنے والے فیلڈگاڑی کو حادثہ ڈرائیور زخمی،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دوپہر کے وقت کھڈکوچہ شریف آباد کے مقام پر پنجگورسے کوئٹہ ڈیزل و پٹرول اسمنگلنگ کرنے والی فیلڈر کار گاڑی تیزرفتاری کے باعث بجلی کے کمبے سے ٹکراگئی۔

(جاری ہے)

جس بعد گاڑی میں آگ بڑک اٹھی۔اورگاڑی جل کر خاکستر ہوگیا۔حادثہ میں ایک شخص شریف اللہ قوم سلیمان خیل کچلاک جلنے سے معمولی زخمی۔زخمی کو نواب غوث بخش میموریل ہسپتال پہنچایا۔ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد زخمی کو فارغ کر دیا۔آگ کو بجانے کے بعد فائربرگیڈ کی گاڑی موقع پر پہنچی۔