اسلام آباد، صحافی کے گھر پر ڈکیتی اور فائرنگ

مسلح ڈاکو لاکھوں روپے پاکستانی اور غیر ملکی کرنسی ، موبائل اور سونا لوٹ کر فرار

جمعہ 1 جون 2018 20:49

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جون2018ء) اسلام آباد میں صحافی کے گھر ڈکیتی کی واردات اور فائرنگ ،پانچ مسلح ڈاکوں اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لوٹ مار کرتے رہے ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ آئی نائن کے سیکٹر آئی ایٹ میں نجی ٹی وی کے صحافی قاضی عارف کے گھر چار ڈاکو داخل ہوئے جبکہ پانچواں ڈاکو گھر کے باہر نگرانی کرتا رہا ۔

(جاری ہے)

مسلح ڈاکو لاکھوں روپے پاکستانی اور غیر ملکی کرنسی ، موبائل اور سونا لوٹ کر فرار ہو گئے جبکہ قاضی عارف گھر پہنچا تو فرار ہوتے ڈاکوئوں نے ان پر فائرنگ شروع کردی تاہم وہ بال بال بچ گئے ۔

پولیس کو بروقت اطلاع ہونے کے باوجود کوئی گرفتاری نہ ہوسکی ۔کوئیک رسپانس فورس اور گشت پر معمور پولیس پارٹی کچھ نہ کرسکی۔ ذرائع کے مطابق وقوعہ گزشتہ رات پیش آیا اہل خانہ کی مدد سے ڈاکوں کے خاکے تیار کئے جارہے۔