Live Updates

پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب بھر کے قومی اسمبلی کے امیدواروں کے نام فائنل کر دیئے

جمعہ 1 جون 2018 20:49

پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب بھر کے قومی اسمبلی کے امیدواروں کے نام ..
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب بھر کے قومی اسمبلی کے امیدواروں کے نام فائنل کر دیئے، پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران حلقہ سرگودھا ڈویژن کے حلقہ این اے 95 سے الیکشن لڑیں گے، سرگودھا ڈویژن کے قومی اسمبلی کے 11 حلقوں کے امیدواروں کے نام بھی فائل کر لئے گئے ہیں جس میں سے ضلع سرگودھا کی قومی اسمبلی کی 5 اورخوشاب ،میانوالی اور بھکر کی 2۔

(جاری ہے)

2 قومی اسمبلی کی نشستوں کے امیدواروں کے نام فائنل کر لئے گئے ہیں پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کے مطابق ضلع سرگودھا کے حلقہ این اے 88 سے ندیم افضل چن،حلقہ این اے 89 سے اسامہ غیاث میلہ،حلقہ این اے 90 سے ڈاکٹر نادیہ عزیز،حلقہ این اے 91 سے عامر سلطان چیمہ،حلقہ این اے 92 سے ظفر قریشی،ضلع خوشاب کے حلقہ این اے 93 سے عمر اسلم اعوان،حلقہ این اے 94 سے احسان اللہ ٹوانہ،ضلع میانوالی کے حلقہ این اے 95 سے عمران خان،حلقہ این اے 96 سے امجد خان نیازی،ضلع بھکر کے حلقہ این اے 97 سے ثناء اللہ مستی خیل،حلقہ این اے 98 سے افضل ڈھنڈال کے نام شامل ہیں
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات