ایم ڈی راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ڈاکٹر رضوان علی شیر دل کا شہر میں قا ئم مختلف رمضا ن سستے با زا روںکا دو رہ، صفا ئی ستھر ائی کی صو رتحا ل کا جا ئز ہ لیا

جمعہ 1 جون 2018 21:36

راولپنڈی ۔ یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2018ء) میئر راولپنڈی و چیئرمین راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی سردار محمد نسیم خان کی ہدایت پر ایم ڈی راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ڈاکٹر رضوان علی شیر دل نے سینئر منیجرآ پر یشنزڈاکٹر حامد اقبال کے ہمراہ جمعہ کے روز راولپنڈی شہر میں قا ئم مختلف رمضا ن سستے با زا روںکا دو رہ کرکے صفا ئی ستھر ائی کی صو رتحا ل کا جا ئز ہ لیا ،انہوں نے رمضان بازاروں میں صفا ئی کی صو رتحا ل کو تسلی بخش قرار دیتے ہو ئے ہدا یت کی کہ با زار کے ارد گرد اور را ستو ں میں رو زانہ کی بنیا د پر چو نا پھینکنے کا اہتما م کیا جا ئے، کو ڑا دا نوں سے دن میں دو سے تین با رکو ڑا کر کٹ اٹھا یا جا ئے،چھڑکائو کیا جائے،کہیں بھی کوڑا کرکٹ اور گندگی کے ڈھیر نظر نہیں آنے چاہیئں،میں روزانہ کی بنیاد پر ان بازاروں کے دورے کر رہا ہوں،کہیں بھی صفائی کے حوالے کوئی کوتاہی یا غفلت نظر آئی تو سخت ایکشن لوں گا ،انہو ں نے کہا کہ آر ڈبلیو ایم سی کے ورکر مکمل طور پر مستعد اور صفائی کے حوالے سے کوشاں ہیں،شہر اور بازاروں میں صفائی کے حوالے سے شہریوں کو کسی قسم کی شکایت کا موقع نہیں دیا جائیگا، عوا م کو سہو لیا ت بہم پہنچا نے کیلئے تما م تر و مسا ئل بر و ئے کا ر لا ئے جا ئیںگے ،ماہ مقدس میں رمضان بازاروں میں خریداری کیلئے آنیوالے روزہ داروں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائیگا،صفائی نصف ایمان پر عمل کرتے ہوئے رمضان بازاروں میں صفائی کو ہر حال میں یقینی بنایا جائیگا ۔

متعلقہ عنوان :