پاکستان پیپلز پارٹی سوشل میڈیاونگ تحصیل مری کی تنظیم سازی مکمل

جمعہ 1 جون 2018 21:48

مری ۔ یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی سوشل میڈیاونگ تحصیل مری کی تنظیم سازی مکمل کر لی گئی ہے اور ارسلان نصیر عباسی صدر ،عاطف مرتضیٰ عباسی جنرل سیکرٹری ،عبدالباسط عباسی سینئر نائب صدر اور ذیشان حبیب عباسی سیکرٹری انفارمیشن منتخب ہوگئے ،سوشل میڈیا پاکستان پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے صدرعاشق عباسی اور جنرل سیکرٹری صائمہ راجہ نے پی پی پی تحصیل مری کی نومنتخب سوشل میڈیا ٹیم کے نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دئیے ہیں، نومنتخب سوشل میڈیا ٹیم کو پاکستان پیپلزپارٹی تحصیل مری کی قیادت اور سیاسی وسماجی شخصیات نے دلی مبارکباد دی اور نیک تمنائوں کا اظہار کیا ہے۔