ریگولیٹری اتھارٹی کے احکامات ہوا میں اڑا دیئے ،شبقدر کے تمام نجی سکولز یکم جون کو بھی کھلے رہے

جمعہ 1 جون 2018 22:01

شبقدر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جون2018ء) ریگولیٹری اتھارٹی کے احکامات پس پشت ڈال کرشبقدر کے تمام نجی سکولز یکم جون کو بھی کھلے رہے۔ شدید گرمی میں طلباء وطالبات بھی سکول آنے پر مجبور۔ والدین پریشان۔ بچوں کو مجبوراً سکول بھیجنا بند کردیا۔

(جاری ہے)

پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی نے شدید گرمی کے باعث تمام سکولز یکم جون سے بند کرنے کے احکامات کے باوجود شبقدر بازار ، دوآبہ ، مٹہ ،پیرقلعہ سمیت تمام علاقوں کے درجنوں پرائیویٹ سکولز تاحال کھلے ہیں اور طلباء وطالبات شدید گرمی میں بھی پڑھائی کیلئے سکول آتے ہیں جسکی وجہ سے طلباء گرمی سے متاثرہونے کا خدشہ ہیں جبکہ بچوں میں اسہال جیسے خطرناک بیماری پھیلینے کا خدشہ ہے۔

بعض سکولوں کے طلباء کے مطابق اب تک تمام طلباء وطالبات نے ماہانہ فیس جمع نہیں کرائی ہیں جسکی وجہ سے سکول انتظامیہ ایک ہفتہ دیر سے چھٹیاں دینے کی بتارہے ہیں ۔ دوسری طرف گرمی کی چھٹیاں دینے سے پہلے سکول مالکان نے ڈبل فیس جمع کراتے ہیں جوکہ ماہ مقدس میں غریب والدین کے طاقت سے باہر ہیں۔

متعلقہ عنوان :