سرگودھا،شادی کا جھانسہ دے کر لوٹ مار کرنے والے ایک اور گروہ کا انکشاف

پولیس نے متاثرہ شخص کی اطلاع پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی

جمعہ 1 جون 2018 22:57

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جون2018ء) شادی کا جھانسہ دے کر لوٹ مار کرنے والے ایک اور گروہ کا انکشاف، پولیس نے متاثرہ شخص کی اطلاع پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی، پولیس کے مطابق جہلم کے رہائشی اللہ دتہ کے گھر والوں کو 54شمالی کی رہائشی ثمینہ بی بی نامی خاتون نے 51جنوبی میں اس کا رشتہ کروانے کیلئے بلوایا، جہاں ممتاز، شہزاد، پھاپھی بی بی و دیگر نے سعدیہ نامی لڑکی کوپسند کروا کر شادی کی بات چیت طے کی، اورنکاح سے قبل دو لاکھ روپے کیش اور طلائی زیورات سمیت شادی کے دیگر اخراجات کی مد میں رقوم اینٹھتے رہے ، اورشادی کے اگلے روز سعدیہ کو لے گئے ، جس کے بعد وہ نہ آئی تو اللہ دتہ اسکا بھائی محمد افضل اور دیگر افراد 51جنوبی آئے تو سعدیہ غائب تھی، جبکہ دیگر نے ان پر ہلہ بول دیا،اطلاع ملنے پرپولیس نے ملزمان کے خلاف کاروائی شروع کر دی ،اس امر کی بھی تصدیق ہوئی ہے کہ ملزمان قحبہ خانہ چلانے کے ساتھ ساتھ لڑکیوں کی خرید و فروخت کا کام بھی کرتے ہیں، تاہم پولیس مصروف تفتیش ہے ۔

متعلقہ عنوان :