Live Updates

تحریک انصاف تمام سیٹوں پر اپنے امیدوار کھڑے کرے گی

مسلم لیگ ق سے گجرات سمیت کسی بھی سیٹ پر اتحاد یا سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں کی جائے گی،بیان مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری

ہفتہ 2 جون 2018 00:00

تحریک انصاف تمام سیٹوں پر اپنے امیدوار کھڑے کرے گی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جون2018ء) مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف چوہدری ارشد داد نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف تمام سیٹوں پر اپنے امیدوار کھڑے کرے گی اور بھرپور الیکشن لڑے گی۔مسلم لیگ ق سے گجرات سمیت کسی بھی سیٹ پر اتحاد یا سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں کی جائے گی۔پاکستان تحریک انصاف الیکشن میں کلین سوئپ کرے گی۔

جمعہ کو جاری بیان میں چوہدری ارشد داد نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان الیکشن کی بھرپور تیاری کریں۔

(جاری ہے)

پاکستان سے کرپشن کے خاتمے کے لئے عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف اپنا کردار ادا کررہی ہے یہی وجہ ہے کہ تحریک انصاف میں لوگ شامل ہورھے ہیں۔جو بلے کے نشان سے الیکشن لڑیں گے۔انہوں نے کارکنان کو کہا کہ وہ مکمل تیاری کریں اور عمران خان کو وزیراعظم بنانے کے لئے بلے پر مہر لگائیں۔چوہدری ارشد داد نے ان افوہوں کو سختی سے رد کیا کہ تحریک انصاف مقامی سطح پہ کسی جماعت سے اتحاد یا سیٹ ایڈجسٹمنٹ کر رہی ہے۔انہوں نے اپنے کارکنان کو کہا کہ مقامی سطح پہ پھیلائی جانے والی ایسی افواہوں پہ کان نہ دھریں اور یکسو ہو کر اپنے حلقے کے امیدواروں کی مہم چلائیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات