Live Updates

ریحام خان کی کتاب سے متعق حمزہ علی عباسی کے انکشافات

کتاب میں عمران خان کو شیطان قرار دیا گیا ، شہباز شریف کی تعریفوں کے پُل باندھ دئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 2 جون 2018 12:20

ریحام خان کی کتاب سے متعق حمزہ علی عباسی کے انکشافات
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 02 جون 2018ء) : پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی دوسری سابقہ اہلیہ ریحام خان کی کتاب اکثر ہی اپنے اقتباسات کی وجہ سے خبروں کی زینت بنی رہتی ہے ۔ ریحام خان کی کتاب سے متعلق اب پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی نے نئے انکشافات کر دئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حمزہ علی عباسی کا کہنا ہے کہ ریحام خان کی کتاب میں عمران خان کو دنیا کا سب سے بڑا شیطان اور شہباز شریف کو زبردست انسان کہا گیا۔

حمزہ علی عباسی نے بتایا کہ ریحام خان کی کتاب میں پی ٹی آئی کے دھرنے کو اسٹیبلشمنٹ کا منصوبہ قرار دیا گیا ہے۔ جبکہ 75 فیصد کتاب ناقابل بیان ہے اور اسے کسی طور بیان نہیں کیا جا سکتا۔ حمزہ نے بتایا کہ ریحام خان کی کتاب میں شہباز شریف کی بہت تعریفیں کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ٹویٹر پیغام میں حمزہ علی عباسی کا کہنا تھا کہ کتاب کے متن کا خلاصہ یہ ہے کہ عمران خان دنیا کے بد ترین اور ذلیل ترین آدمی ہیں، اور ریحام خان صاحبہ دنیا کی بہترین خاتون بھی ہیں اور دنیا کی بہترین ماں بھی ہیں.

حمزہ علی عباسی نے کہا کہ دکھ کی بات یہ ہے کہ ریحام خان نے اپنی کتاب میں خان صاحب کے بیٹوں تک کو نہیں چھوڑا۔

عمران خان کے بیٹے سلیمان کے بارے میں لکھا ہے کہ وہ خود اعتمادی سے محروم ہے، ذہنی طور پر مفلوج بچہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس کتاب میں بچوں کی والدہ کو بھی نہیں چھوڑا ، یہاں تک لکھا گیا کہ خان صاحب بچپن میں کہتے تھے کہ میں بڑا ہو کر اپنے والد کو قتل کر دوں گا۔ کتاب میں جمائمہ سے متعلق بھی لغو زبان استعمال کی گئی، حمزہ علی عباسی نے کہا کہ ریحام خان کی کتاب کے متن کا مجھ تک پہنچنا ایک راز ہے تاہم نامور پبلشر نے ریحام خان کی کتاب کو شائع کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

ریحام خان کی پوری کتاب عمران خان کے قول و فعل کے گرد گھومتی ہے۔ اسی لیے جب بھی آپ کسی پبلشر کے پاس جاتے ہیں تو وہ آپ سے ثبوت مانگتا ہے کہ آپ نے کتاب میں جو کچھ لکھا ہے کیا آپ کے پاس اس کا کوئی ثبوت ہے؟ جس کا جواب یقینی طور پر ریحام خان نے ''نہ'' میں دیا ہو گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات