امریکی وزیر اقتصادی امور چینی نائب وزیراعظم سے ملیں گے

ہفتہ 2 جون 2018 14:03

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2018ء) امریکی وزیر اقتصادی امور وِلبٴْر رًوس کل (اتوار) چینی نائب وزیراعظم لیو ہی سے ملاقات کر رہے ہیں۔ اس سے قبل بیجنگ میں قائم امریکی سفارت خانے نے بتایا تھا کہ ولبر روس ہفتے کے روز چین پہنچ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے چینی مصنوعات پر عائد محصولات میں اضافے کی دھمکی کے تناظر میں روس کے اس دورے کو انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ امریکا کے ساتھ تجارتی تنازعات میں چینی نائب وزیراعظم لیو اعلیٰ ترین مذاکرات کار کی ذمہ داریاں بھی ادا کرتے ہیں