ماریانو راخوئے ہسپانوی وزارت عظمی سے فارغ،،

پیدرو سانچیز نئے وزیراعظم ہسپانوی پارلیمان نے اپوزیشن کی سوشلسٹ پارٹی کے رہنما پیدرو سانچیز کو نیا وزیراعظم منتخب کر لیا

ہفتہ 2 جون 2018 16:36

میڈرڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2018ء) اسپین کے وزیراعظم ماریانو راخوئے پارلیمنٹ میں اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں اور اس طرح وہ اس منصب سے محروم ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق ہسپانوی پارلیمان نے اپوزیشن کی سوشلسٹ پارٹی کے رہنما پیدرو سانچیز کو نیا وزیراعظم منتخب کر لیا ہے۔ راخوئے کی سیاسی جماعت پیپلز پارٹی کے بعض اراکین کو بد عنوانی کے ایک اسکینڈل کا سامنا ہے۔ اسی اسکینڈل کی وجہ سے راخوئے کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کی گئی، جو کامیاب رہی۔ اسپین میں کاروباری شخصیات کو رشوت کے بدلے کانٹریکٹ دینے پر اس پارٹی پر ڈھائی لاکھ یورو جرمانہ بھی عائد کر دیا گیا ہے