متوقع برسات کے پیش نظر برساتی نالوں پر قائم غیر قانونی تعمیرات ،

رکاوٹوں کا خاتمہ کیا جائے

ہفتہ 2 جون 2018 16:46

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2018ء) چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا نے متوقع برسات کے پیش نظر برساتی نالوں پر قائم غیر قانونی تعمیرات اور نالوں کی صفائی میں رکاوٹوں کا خاتمہ کیا جائے۔ یہ بات انہوں نے متعلقہ افسران اور بلدیاتی نمائندوں کے ہمراہ ضلع کورنگی کے مختلف زونز کا دورہ کرکے یونین کمیٹیز کی سطح پر فراہمی و نکاسی آب اور بلدیاتی مسائل کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

چیئر مین سیدنیئر رضا نے عوام کو درپیش فراہمی و نکاسی آب کے مسائل سے چھٹکارہ دلا نے کے لئے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ عوامی سہولتوں کی فراہمی کے لئے فوری اقدامات کرے پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور سیوریج فلو کی درستگی کے لئے فوری اقدامات کرکے برسات سے قبل نکاسی آب کے نظام کی درستگی کو یقینی بنا یا جائے چیئر مین سید نیئر رضا نے بلدیہ کورنگی کے تمام محکموں کو متوقع برساتی صورتحال سے نمنٹے اور دوران برسات عوامی سہولتوں کی بروقت فراہمی کو ممکن بنا نے کے لئے لائحہ عمل ترتیب دینے کے ساتھ واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے باہمی تعاون کے ذریعے سیوریج فلو کی درستگی اور برساتی نالوں کی صفائی کے ذریعے ضلع کورنگی کی حدود میں نکاسی آب کے نظام کی درستگی اور برساتی پانی کی باآسانی نکاسی کو یقینی بنا نے کے لئے اقدامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ نالوں کو مستقل بنیادوں پر صاف رکھ کر نکاسی آب کے نظام کو درست بنا یا جائے اور برساتی نالوں کی مکمل نگرانی کے عمل کو یقینی بنا یا جائے بعد ازاں چیئر مین سیدنیئر رضا نے مختلف علاقوں میں بلدیاتی مسائل کے معائنے کے موقع پر عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ عوام علاقائی سطح پر صاف ستھرے صحت مند ماحول کے قیام میں بلدیہ کورنگی سے تعاون کریں برساتی نالوں پر غیر قانونی تعمیرات اور نالوں میں کوڑا کرکٹ ڈالنے سے گریز کیا جائے تاکہ باہمی تعاون سے ہم اپنے ضلع کورنگی کو مسائل سے پاک بنا سکیں۔