پاکستان لیور اینڈ کڈنی ٹرانسپلانٹ انسٹیٹیوٹ پر 20 ارب خرچ ہوئے، ایک ایک پیسے کا حساب ہو گا،چیف جسٹس

ہفتہ 2 جون 2018 18:44

پاکستان لیور اینڈ کڈنی ٹرانسپلانٹ انسٹیٹیوٹ پر 20 ارب خرچ ہوئے، ایک ..
لاہور۔2 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2018ء) سپریم کورٹ نے قرار دیا ہے کہ پاکستان لیور اینڈ کڈنی ٹرانسپلانٹ انسٹیٹیوٹ پر 20 ارب خرچ ہوئے، ایک ایک پیسے کا حساب ہو گا۔چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے پی کے ایل آئی کے معاملے پے از خود نوٹس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

عدالتی حکم پر پی کے ایل آئی کے سربراہ ڈاکٹر سعید عدالت میں پیش ہوئے ۔

، چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ کس قانون کے تحت پے کے ایل آئی پر 20 ارب خرچ کیے گئے ،ہم اس ہسپتال کے تمام معاملات کا فرانزک آڈٹ کروائیں گی. یہ عوام کے ٹیکس کا پیسہ ہے، کسی کو ضائع نہیں کرنے دیں گے،چیف جسٹس پاکستان نے پی کے ایل آئی کے بورڈ آف ڈائیریکٹرز کے میٹنگ آف منٹس کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے سماعت آج اتوار تک ملتوی کردی۔