ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سید فیض الحسن کا ڈسٹرکٹ جیل پاکپتن کا دورہ

ہفتہ 2 جون 2018 21:14

پاکپتن۔2 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2018ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سید فیض الحسن نے ڈسٹرکٹ جیل پاکپتن کا دورہ کیا ، انہوں نے اندورن جیل اسیران کے مسائل کو سنا اور ان کے حل کیلئے احکامات جاری کیے ، جیل کی سیکورٹی انتظامات اور صفائی کو تسلی بخش قرار دیا ، نو عمر وارڈ میں دینی و کمپیوٹر کی تعلیم کو بھی سراہا ،اس موقع پر سپرٹینڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل ریاض احمد خان بھی موجود تھے ، علاوہ ازیں سیکورٹی ، صفائی ستھرائی دینی و کمپیوٹر کی تعلیم کی فراہمی میں مزید بہتری لانے کیلئے بھی ہدایات جاری کیں ۔

متعلقہ عنوان :