60روز میں الیکشن کرانے میں ناکامی وفاق کیلئے نقصان دہ ہے،رضا ربانی

ہفتہ 2 جون 2018 21:41

60روز میں الیکشن کرانے میں ناکامی وفاق کیلئے نقصان دہ ہے،رضا ربانی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جون2018ء) سینیٹر رضا ربانی نے کہا ہے کہ الیکشن سے متعلق غیر یقینی صورتحال پیداہورہی ہے ۔

(جاری ہے)

60روز میں الیکشن کرانے میں ناکامی وفاق میں ناکامی وفاق کے نقصان دہ ہو گی ،وفاق کاجمہوری عمل کے مزید عدم استحکام کا متحمل نہیں ہو سکتا گزشتہ روز انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایسے ایجنڈے کی تکمیل کے لئے بلوچستان درست نہیں بلوچستان کا استعمال آئینی حدود میں سیاست کو کمزور کرے گا سینیٹر میاں رضا ربانی نے کہا کہ عمل بلوچستان میں بیرونی اشارے پر چلنے والوں کیلئے تقویب ہوگا انہوں نے کہا کہ الیکشن وقت پر نہ ہونے پر صدر کے انتخاب کا شیڈول بھی متاثر ہوگا عدلیہ انتخابی معاملات کے کیسز میں چیف جسٹس کا بیان مدنظر رکھے اس وقت آئین کے تحت صرف سینٹ ہی منتخب نمائندوں کا ایوان ہے انہوں نے کہاکہ انتیس مئی کو لکھے گئے اپنے مطالبے کو دوہراتے ہوئے کہا کہ سینٹ کا اجلاس فوری طور پر بلایا جائے جو پچیس جولائی تک جاری رہے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ انتخابات بروقت اور شفاف ہوں