حکومت پنجاب نے سرگودھا سمیت صوبہ بھر میں ٹی بی کنٹرول پروگرام کے لیے 1کروڑ25لاکھ روپے کے فنڈز جاری کر دیئے

ہفتہ 2 جون 2018 22:02

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جون2018ء) حکومت پنجاب نے سرگودھا سمیت صوبہ بھر میں ٹی بی کنٹرول پروگرام کے لیے 1کروڑ25لاکھ روپے کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں تمام اضلاع میں تقسیم کرنے کے لیے یہ فنڈز صوبائی حکومت کے اکائونٹ فور میں رکھا گیا ہے اس سلسلہ میں ضلع سرگودھا کے لیے 6لاکھ روپے ، میانوالی اور خوشاب کے لیے تین تین لاکھ روپے جبکہ ضلع بھکر کے لیے 4لاکھ روپے کے فنڈز جاری کر دیئے گئے ہیں حکومت کی طرف سے جاری ہونے والے ان فنڈز سے ٹی بی کے متاثرہ افراد کو ادوایات اور دیگر سہولتیں فراہم کی جائیں گی ،جبکہ ٹی بی کنٹرول پروگرام سے وابستہ افراد نے یہ فنڈز اونٹ کے منہ میں زیرہ کے مترادف قرار دیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :