حافظ آباد ، سابقہ رنجش پر دو گروپوںمیں فائرنگ اور لڑائی مارکٹائی ، 3افراد ذخمی

ہفتہ جون 22:08

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 جون2018ء) حافظ آباد کے نواحی گائوں کھاڑک بھٹیاں میں سابقہ رنجش پر دو گروپوںمیں فائرنگ اور لڑائی مارکٹائی کے نتیجہ میں 3افراد ذخمی ہوگئے۔ قاسم علی ولد احمد علی اور حافظ کامران وغیر ہ کے مابین سابقہ رنجش چلی آرہی تھی ۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز قاسم علی بخار کی وجہ سے دوائی لینے جارہا تھا کہ راستہ میں اسکے مخالف حافظ کامران نے اسے دیکھ کر گالی گلوچ کردی۔

جس پر قاسم علی نے اپنے ساتھیوںکو وہاں بلالیا ۔قاسم علی کے ساتھیوں کو دیکھ کر حافظ کامران نے بھی اپنے گروپ کے افراد کو بلالیا جس پر دونوں گروپوں میں فائرنگ اور لڑائی مار کٹائی کی وجہ سے دونوں گروپوں سے تعلق رکھنے والے تین افراد عالمگیر، عبدالمعیذ اور رشدید شدید ذخمی ہوگئے۔جنھیں مقامی ہستپال منتقل کردیا گیا جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :