پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے اکثر اضلاع میں گرمی کا پارہ مزید بڑھ گیا

پشاورسمیت دیگر اضلاع میں درجہ حرارت43درجہ سنٹی گریڈ تک پہنچ گئی

ہفتہ 2 جون 2018 22:19

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2018ء) پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے اکثر اضلاع میں گرمی کا پارہ مزید بڑھ گیا،پشاورسمیت دیگر اضلاع میں درجہ حرارت43درجہ سنٹی گریڈ تک پہنچ گئی،گرمی کے باعث بچوں میں پیٹ کے امراض میں اضافہ ہوگیا۔

(جاری ہے)

مقامی ہسپتال میں گیسٹرو امراض بچوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے،پشاور اور اس کے مضافات میں گرمی کی شدت میں اضافے سے معمولات زندگی مفلوج ہو گئے ہیں محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز تک پارہ 44 اور 45 تک رہے گا جبکہ گرمی کے باعث بچوں میں پیٹ کے امراض میں اضافہ بھی ہو گیا ہے جس کی وجہ سے اسپتالوں میں گیسٹرو امراض میں مبتلا بچوں کا رش بڑھ گیا بچوں کا رش بڑھنے سے وارڈ میں بیڈز کم پڑ گئے ہسپتال ترجمان کے مطابق لیڈی ریڈنگ اسپتال میں روزانہ 400 تک بچے لائے جا رہے ہیں پیٹ کے امراض میں مبتلا بیشتر بچوں کا تعلق دیہی علاقوں سے ہیں۔

متعلقہ عنوان :