Live Updates

ْریحام کی کتاب کی تصنیف و اشاعت کا تماشہ حزب اختلاف کو گرانے کیلئے رچایا گیا ،ْفواد چوہدری

ریحام خان نے مریم نواز سے ملاقات کی جس کا اہتمام احسن اقبال نے کروایا ،ْترجمان پاکستان تحریک انصاف

ہفتہ 2 جون 2018 22:48

ْریحام کی کتاب کی تصنیف و اشاعت کا تماشہ حزب اختلاف کو گرانے کیلئے رچایا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2018ء) تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ریحام خان کب، کہاں، کس سے اور کس کے ذریعے ملیں، ساری کہانی سامنے آ گئی ہے۔

(جاری ہے)

فواد چوہدری نے سوشل میڈیا پر اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ریحام خان کی ملاقاتوں کے سارے ثبوت مل گئے ہیں۔انہوںنے کہاکہ ریحام خان نے مریم نواز سے ملاقات کی جس کا اہتمام احسن اقبال نے کروایا۔انہوں نے کہا کہ ریحام خان کی مریم نواز سے ملاقات کے ناقابل تردید شواہد نے ساری سازش کا پول کھول دیا ہے کہ کتاب کی تصنیف و اشاعت کا سارا تماشہ حقیقی حزب اختلاف کو گرانے کے لیے رچایا گیا۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات