عائشہ احد ملک پر تشدد کےواقعے کی ایف آئی آر درج کرنے کا معاملہ،سپریم کورٹ نے بڑا حکم جاری کر دیا
آئی جی پنجاب کو نامزد ملزمان کے خلاف رات 12 بجے تک مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا گیا
سید فاخر عباس ہفتہ 2 جون 2018 21:49
(جاری ہے)
چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ آئی جی صاحب میرے حکم پر گھبرا کیوں جاتے ہیں۔
چیف جسٹس پاکستان نے کمرہ عدالت میں موجود خواجہ سلمان سے استفسار کیا کہ بتائیں حمزہ شہباز کہاں ہے۔ خواجہ سلمان نے بتایا کہ ان کے علم میں نہیں۔ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے عدالت کو آگاہ کیا کہ حمزہ شہباز بیرون ملک ہیں ، 3 سے 4 روز میں واپس پاکستان آ جائیں گے۔تازہ ترین معلومات کے مطابق سپریم کورٹ کی لاہور رجسٹری میں افطار کے بعد ایک بار پھر عدالت لگ گئی ۔اس موقع پر عائشہ احد تشدد کیس کو آگے بڑھاتے ہوئے عدالت نے آئی جی پنجاب کو نامزد ملزمان کے خلاف رات 12 بجے تک مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔چیف جسٹس نے آئی جی پنجاب کو مہلت دینےکی استدعا مسترد کردی۔چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ بتایا جائے کہ عدالتی احکامات کے باوجود ابھی تک مقدمہ درج کیوں نہیں کیا گیا۔اگر آپ عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہیں کرسکتے تو چھٹی پر چلے جائیں۔جس پر آئی جی کا کہنا تھا کہ مقدمہ درج کرنے کیلیے قانونی تقاضے پورے کررہے ہیں،عدالت مہلت دے۔آپ کی جانب سے ایسے رویے کی توقع نہیں تھی۔چیف جسٹس کا مزید کہنا تھا کہ عائشہ احد ملک سے ابھی رابطہ کریں اور تفصیلات لے کر مقدمہ درج کریں۔یاد رہے کہ عائشہ احد ملک نے حمزہ شہباز، رانا مقبول سمیت دیگر کو درخواست میں نامزد کر رکھا ہے۔مزید اہم خبریں
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
-
رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کا امکان ہے
-
آئندہ مالی سال میں پاکستان کو بیرونی فنانسنگ کیلئے 23 ارب ڈالرز کا تخمینہ لگا لیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.