حیدرآباد ،پولیس اور رینجرز کا مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن، 18 سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا

ہفتہ 2 جون 2018 23:05

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2018ء) حیدرآباد پولیس اور رینجرز کا شہر کے مختلف ہوٹلوں گیسٹ ہائوسز اور کچی آبادی کے علاقوں میں سرچ آپریشن، 18 سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

رمضان المبارک میں سیکورٹی خدشات کے پیش نظر حیدرآباد پولیس اور رینجرز نے شہر میں واقع ہوٹلوں گیسٹ ہائوسز مسافر خانوں سمیت مہران آئل مل کے قریب ریلوے ٹریک اور کچی آبادی اور حسین آباد پارک، دریا بند کی پٹی اور کچی آبادی دیگر علاقوں میں آپریشن کیا، اس دوران ہوٹلوں اور گیسٹ ہائوسز میںٹھہرے ہوئے مسافروں کے سامان کی تلاشی لی گئی اور ان کے شناختی کارڈ اور دیگر دستاویزات چیک کی گئیں، پولیس کے مطابق آپریشن کے دوران مختلف مقامات سے 18 سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔