اسلام آ باد، ایس پی سٹی احمد اقبال کی زیرصدارت سٹی زون کے ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران کا اجلاس زیرتفتیش مقدمات کوچیک کیا گیا ،مقدمات کی جلد از جلد تکمیل کے لئے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری

ہفتہ 2 جون 2018 23:44

اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2018ء) ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد نجیب الر حمان بگو ی کی خصوصی ہد ایا ت پر ایس پی سٹی احمد اقبال کی زیرصدارت سٹی زون کے ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران کا اجلاس ہو ا، جس میں سٹی زون کے پولیس افسران نے شرکت کی ، اجلا س میں زیرتفتیش مقدمات کے کیسوں کوچیک کیا گیا اور ان مقدمات کی جلد از جلد تکمیل کے لئے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کی گئیں، پراپرٹی کیسز کے متعلقہ تفتیشی افسران کو ہدایات دی گئیں کہ چالان شدہ اور سابقہ ریکارڈیافتگان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان مقدمات کو ٹریس کیا جائے،ایس پی سٹی نے کہا کہ زیرتفتیش مقدمات کو جلد از جلد میرٹ پر یکسو کرکے ان کے چالان مجاز عدالتوں میں بھجوائے جائیں. تمام پنڈنگ ریفرنسز کو جلد ازجلد رپورٹ جمع کروائی جائی. اجلاس کے دوران تمام افسران کو اسلحہ آرڈینینس,نارکوٹکس,ویگرینسی ایکٹ,شاپس اینڈ سکیورٹی ایکٹ اور55/110کے متعلق خصوصی ٹاسک بھی سونپے گئے اور ہدایت ہوئی کہ اگلی میٹنگ میں ان کو مکمل کرکے رپورٹ دی جائے۔

(جاری ہے)

مجرمان اشتہا ری اور عدالتی مفروران کے خلاف کر یک ڈائو ن کیا جا ئے اوران کی گرفتار ی کو یقینی بنا یا جا ئے ، انہو ںنے تما م افسران کو ہد ایا ت جا ری کر تے ہو ئے کہا کہ آ ئند ہ نا قص کا رکر دگی کسی صورت بر داشت نہیں کی جا ئے گی ، تما م افسران میرٹ پر کا م کر تے ہو ئے شہر یو ں کے مسائل کے حل کو تر جیح بنیا دوں پر یقینی بنا ئیں اس میں کسی بھی قسم کی غفلت ہر گز بر داشت نہیں کی جا ئے گی ۔

متعلقہ عنوان :