عامر خان کو بیٹی کیساتھ کھیلنے کی تصویر شیئر کرنا مہنگا پڑ گیا

پارک میں کھیلتے ہوئے بنائی گئی تصویر شیئر کرنے پر سوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید

اتوار 3 جون 2018 11:50

عامر خان کو بیٹی کیساتھ کھیلنے کی تصویر شیئر کرنا مہنگا پڑ گیا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2018ء) بالی ووڈ اداکار عامر خان کو بیٹی کے ساتھ کھیلتے ہوئے بنائی گئی تصویر پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا ۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار عامر خان ہمیشہ متنازعہ خبروں سے دور رہنے کی کوشش کرتے ہیں، انہوں نے حال ہی میں بیٹی ایرا خان کے ساتھ پارک میں کھیلتے ہوئے بنائی گئی تصویر اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر شیئر کی جس میں دونوں خوشگوار موڈ میں ہیں جس پر عامر خان کو تنقید کا سامنا کرنا پڑا ۔ رمضان المبارک میں ایسی تصویر شئیر کرنے پر سوشل میڈیا پر عوام عامر خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔