بندگوبھی کے کاشتکاروں کو فصل کی مناسب دیکھ بھال کی ہدایت

اتوار 3 جون 2018 12:30

قصور۔3 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2018ء) محکمہ زراعت کے ترجمان نے بندگوبھی کے کاشتکاروں کو فصل کی مناسب دیکھ بھال کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ کاشتکار بندگوبھی کی اچھی پیداوارحاصل کرنے کے لئے ایک ایک ہفتہ کے وقفہ سے دو سے تین مرتبہ فصل کو پانی لگاتے رہیں جب کہ بعدازاں آبپاشی کا وقفہ بڑھاکر 15دن تک کردیاجائے تاکہ بیج کی بہترین روئیدگی کے بعد شاندار فصل حاصل کرنے میں معاونت مل سکے۔

(جاری ہے)

ایک ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ مختلف کیڑے مکوڑے فصلات کو بُری طرح نقصان پہنچاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :