اپریل 2018ء کے دوران مصالحہ جات کی قومی درآمدات میں 13.88فیصد کا اضافہ

اتوار 3 جون 2018 12:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2018ء) اپریل 2018ء کے دوران مصالحہ جات کی قومی درآمدات میں 13.88فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق اپریل 2018ء کے دوران مصالحہ جات کی ملکی درآمدات 14.76ملین ڈالر تک بڑھ گئیں جبکہ گذشتہ مالی سال میں اپریل 2017ء کے دوران درآمدات کا حجم 12.96ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیاتھا۔

(جاری ہے)

اس طرح اپریل 2017ء کے مقابلہ میں اپریل 2018ء کے دوران مصالحہ جات کی قومی درآمدات میں 1.80ملین ڈالر یعنی 13.88فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :