فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے مقابلہ کے امتحانات 2017 ء کیلئے مختلف آسامیوں کے کوٹہ کی تفصیلات جاری کردیں

اتوار 3 جون 2018 13:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2018ء) فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے مقابلہ کے امتحانات ( سی ایس ایس ) 2017 کیلئے مختلف آسامیوں کے کوٹہ کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔ کل 484 آسامیاں ہوں گی جن میں سے اوپن میرٹ 345 ، خواتین کیلئے 69 اور اقلیتوں کے لئے 70 آسامیاں مختص ہوں گی۔ فیڈرل پبلک سروس کمیشن کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق 24 آسامیاں کل پاکستان بنیادوں پر میرٹ پر مختص کی گئی ہیں۔

پنجاب کا کوٹہ 50 فیصد رکھا گیا ہے جس کے مطابق اوپن میرٹ 137، خواتین 21 اور اقلیتوں کیلئے 35 آسامیاں ہوں گی۔

(جاری ہے)

سندھ دیہی کا کوٹہ 11.4 فیصد ہے جس کے مطابق اوپن میرٹ 43، خواتین 14 اقلیتوں کیلئے 7 آسامیاں مختص ہوں گی۔ سندھ شہری کا کوٹہ 7.6 فیصد رکھا گیا ہے جس کے مطابق اوپن میرٹ 34، خواتین 11 اقلیتیں 6 ، خیبر پختونخوا کیلئے اوپن میرٹ 41 ، خواتین 6 ، اقلیتیں 11، بلوچستان کیلئے چھ فیصد کوٹہ کے تحت اوپن میرٹ 36، خواتین 10 ، اقلیتیں 6، گلگت بلتستان ا ور فاٹا کیلئے چار فیصد کوٹہ رکھا گیا ہے اوپن میرٹ 24، خواتین 5 ، اقلیتیں 3 جبکہ آزاد جموں وکشمیر کیلئے مختلف دو فیصد کوٹہ میں اوپن میرٹ پر 6 ، خواتین 2 اور اقلیتوں کیلئے 2 آسامیاں مختص کی گئی ہیں ۔