سعودی عرب میںخواتین کیلئے ٹریفک قوانین میں کوئی امتیاز نہیں ، ٹریفک پولیس

اتوار 3 جون 2018 14:00

ریاض۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2018ء) سعودی عرب کے ڈائریکٹریٹ جنرل ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ خواتین اور مرد ڈرائیور پر ٹریفک قانون کا نفاذیکساں ہو گا۔

(جاری ہے)

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق ٹریفک پولیس کی جانب سے ٹویٹر اکائونٹ پر سوال و جواب کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے جس میں ڈائریکٹر جنرل ٹریفک پولیس نے کہا کہ قوانین میں کوئی خاص فرق نہیں۔ بیشتر نکات یکساں ہیں۔ جرمانوں کا طریقہ کار بھی وہی ہے جو مردوں کیلئے مقرر ہے ،گاڑی کے شیشوں کو مکمل طورپر سیاہ کرنے پر خاتون ڈرائیوروں پر بھی قانون کی وہی شق نافذ ہو گی جو مردوں کیلئے مختص ہے۔