فروٹ منڈی بادامی باغ کے آڑھتیوں نے منڈی میں الیکشن کروانے کا مطالبہ کر دیا

اتوار 3 جون 2018 16:40

لاہور۔3 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2018ء) فروٹ منڈی بادامی باغ کے آڑھتی نام نہاد یونین فریش فروٹ مرچنٹ اینڈ کمیشن ایجنٹس(شیر گروپ) کے خلاف سراپا احتجاج ہو گئے ۔ آڑھتیوں نے فروٹ منڈی میں جگہ جگہ الیکشن کراؤ کے بینرز آویزاں کر دیئے ہیں جس پر ضلعی انتظامیہ سے منڈی میں الیکشن کروانے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

فروٹ منڈی بادامی باغ کے آڑتھیوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے کئی سالوںسے فروٹ منڈی بادامی باغ میں الیکشن نہیں ہوا جس کی وجہ سے فروٹ منڈی مسائلستان بن چکی ہے جبکہ منڈی میں موجود مفاد پرست ٹولے نے خود ساختہ یونین بنا رکھی ہے جو فروٹ منڈی کے مسائل حل کرنے کی بجائے منڈی کو اپنے ذاتی مفاد کی خاطر استعمال کر رہی ہے ، منڈی میں موجود 60 فیصد آڑھتی خود ساختہ اور نام نہاد یونین سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے میدان میں اتر چکے ہیںجبکہ فروٹ منڈی میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں،آڑھتیوں نے الزام عائد کیا کہ منڈی میں بھتہ وصولی اوردکانوں پر قبضے بھی یہی نام نہاد یونین کی سرپرستی میں ہو رہے ہیں۔