کوئٹہ میں بشدید گرمی کی لہر، درجہ حرارت 41ڈگری سینٹی گریڈ رہا

اتوار 3 جون 2018 17:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2018ء) صوبائی درالحکومت کوئٹہ میں بھی شدید گرمی کی لہر درجہ حرارت 41ڈگری سینٹی گریڈ رہا ،تفصیلات کے مطابق کوئٹہ شہر میںاتوار کو بھی شدید گرمی رہی جس کی وجہ سے شہر کی سڑکوں پر ٹریفک معمول سے کم رہی محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کو کوئٹہ شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 19جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت41ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،محکمہ موسمیات نے آئندہ ایک ہفتے تک موسم خشک اور گرم رہنے کی پیش گوئی کی ہے ۔