پولیس نے گز شتہ ما ہ607مجرم اور اشتہاری گرفتار کئے ،ترجمان

اتوار 3 جون 2018 18:10

فیصل آباد۔3 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2018ء) پولیس نے مئی 2018کے مہینے میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائیوں میں607مجرم اور اشتہاری گرفتار کئے ۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطا بق فیصل آباد پولیس نے مئی 2018کے مہینے کے دوران ضلع مختلف سرکلز کے تھانوں کی حدود میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائیوں میں607مجرم اور اشتہاری گرفتار کئے ہیں ۔ترجمان نے بتایا کہ گرفتار کئے جانیوالوں میں اے کیٹیگری کی97 اور بی کیٹیگری کی510مجرم اور اشتہاری شامل ہیں جبکہ110ٹارگٹ افینڈرز اور 26عدالتی مفروروںکو بھی گرفتار کیا گیا ہے ۔ترجمان نے مزید بتایا کہ گرفتار مجرموں اور اشتہاریوں کیخلاف قوائد ضوابط کے مطابق کارروائی عمل میں لائی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :