صاف پانی کمپنی اسکینڈل کیس، نیب لاہور نے شہباز شریف کو تمام ریکاررڈ کیساتھ (آج) طلب کر لیا‘ذرائع

اتوار 3 جون 2018 18:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 جون2018ء) صاف پانی کمپنی اسکینڈل کیس میں نیب لاہور نے وزیراعلی شہباز شریف کو تمام ریکاررڈ کیساتھ( آج) پیر کو طلب کر لیا‘ شہباز شریف کمپنی سے متعلق تمام ریکارڈ لے کر پیش ہوںنیب نے افسران کی تنخواہوں اور مراعات کا ریکارڈ بھی ساتھ لانے کی ہدایت۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق احتساب بیورو نے شہباز شریف کو صاف پانی کمپنی اسکینڈل کیس میں آج طلب کر تے ہوئے ہدایت کی ہے کہ شہباز شریف کمپنی سے متعلق تمام ریکارڈ لے کر پیش ہوںنیب نے افسران کی تنخواہوں اور مراعات کا ریکارڈ بھی ساتھ لانے کی ہدایت کی ہے ۔