ڈیر ہ ، ہو ڑی ککی وانڈا میں محکمہ پبلک ہیلتھ کے چار ٹیو ب ویل ایک ما ہ سے خرا ب ، کڑی ملنگ ، ٹکواڑ ہ ، قلندر ، کڑ ی احمد شا ہ ، نوا بی اور میر با زی سمیت دیگر علاقوں کے رہا ئشیوں کوپانی کی شدید قلت کا سامنا ،عوام نے روڈ بلاک کرنیکی دھمکی دیدی

اتوار 3 جون 2018 18:10

ڈیر ہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 جون2018ء) ڈیر ہ اسماعیل خان کے علاقے ہو ڑی ککی وانڈا میں محکمہ پبلک ہیلتھ کے چار ٹیو ب ویل ایک ما ہ سے خرا ب ہو نے سے کڑی ملنگ ، ٹکواڑ ہ ، قلندر ، کڑی بہا در خیل ، کڑ ی احمد شا ہ ، نوا بی اور میر با زی وغیر ہ کے رہا ئشی سخت گر می اور حبس کے دوران پانی نہ ملنے کی وجہ سے ڈیر ہ شہر کی طرف نقل مکا نی کر نے لگے ، عوامی سما جی حلقو ں کا کمشنر ڈیر ہ اور ڈپٹی کمشنر ڈیر ہ سے فور ی طور پر واٹر سپلا ئی سکیمیں در ست کرا نے کا مطالبہ بصورت دیگر روڈ بلاک کر نے کی دھمکی دے دی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطا بق تحصیل کلا چی کے علا قہ ہوڑی ککی وانڈا میں وزیر زراعت خیبر پختونخوا سر دار اکرام خان گنڈہ پور نے ما ہ رمضا ن سے دو چار روز قبل محکمہ پبلک ہیلتھ کے زیر اہتما م دو شمسی ٹیو ب ویلو ں اور دو بجلی سے چلنے والے ٹیو ب ویلو ں کا افتتا ح کیا تھا جس کی وجہ سے لو گو ں کے پینے کے پانی کا مسئلہ حل ہو ا تھا لیکن یہ ٹیو ب ویل دو چار روز ہی چلے تھے اور اب خرا ب ہیں جس کی وجہ سے کڑی ملنگ ، ٹکواڑ ہ ، قلندر ، کڑی بہا در خیل ، کڑ ی احمد شا ہ ، نوا بی اور میر با زی وغیر ہ کے علاقو ں میں پینے کا مسئلہ پیدا ہو گیا سخت گر می اور حبس اور ماہ رمضان کی وجہ سے مسئلہ حل نہ ہو نے پر علا قے کے سینکڑو ں مکینو ں نے ڈیر ہ شہر کی طرف نقل مکانی شروع کر دی ہے جبکہ ان علا قو ں میں رہائش پزیر غر یب لو گ 35 سے چالیس کلو میٹر دور گلو ٹی اور سی آر بی سی نہر سے پانی لانے پر مجبور ہیں جبکہ دو سا ل سے ٹا نک زا م سے رو د کو ہی نظا م کے ذریعے ملنے والا پانی بھی ان علا قو ں کیلئے بند ہیں عوامی و سما جی حلقو ں نے کمشنر ڈیر ہ اور ڈپٹی کمشنر ڈیر ہ سے ان ٹیو ب ویلو ں کی فور ی درستگی کروانے کا مطالبہ کیا ہے اور مطالبہ پورا نہ ہو نے کی صورت میں روڈ بلا ک کر نے کی دھمکی دی ہے۔

متعلقہ عنوان :