آزاد کشمیر ،ْ وین کھائی میں جاگری، خاتون سمیت 14افراد جاں بحق

حادثہ موڑ کاٹتے ہوئے پیش آیا ،ْ مسافر وین 250 فٹ گھری کھائی میں جاگری

اتوار 3 جون 2018 21:00

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2018ء) آزاد کشمیر کے علاقے میر پور میں مسافر وین کھائی میں گرنے کے نتیجے میں 14افراد جاں بحق ہوگئے ۔میر پور کے سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) ریاض حیدر بخاری نے بتایا کہ حادثہ نیل کچھ اور پیر گلی گاؤں کے درمیان پیش آیا ،ْ متاثرہ وین ساماہانی سے ضلع بہمبر جاری تھی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ حادثہ موڑ کاٹتے ہوئے پیش آیا اور مسافر وین 250 فٹ گھری کھائی میں جاگری۔

مقامی افراد نے لاشوں کو کھائی سے نکال کر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچایا۔ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ حادثے کے باعث وین تباہ ہوگئی پولیس کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے 6 افراد کی شناخت راجا وسیم، راجا اشتیاق، کریم اذان، حسنین اور یاسر اکرم کے نام سے ہوئی۔ایک مقامی صحافی بلال رفیق کے مطابق ایک خاتون اور دیگر افراد کی شناخت نہیں ہوسکی۔

متعلقہ عنوان :